امامیہ نیوزاہم خبریںفرنٹ پیج

بیت المقدس میں مزید 10 ممالک اپنا سفارتخانہ منتقل کریں گے

بیت المقدس میں مزید 10 ممالک اپنا سفارتخانہ منتقل کریں گے

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی نائب وزیر خارجہ زپی ہوٹوویلی نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد مزید 10ممالک اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کریں گے۔ ان ممالک میں یورپ کے چند ممالک بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی نائب وزیرخارجہ نے کسی ملک کا نام نہیں بتایا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتخانہ منتقلی کے لیے ہونڈارس، فلپائن، رومانیہ، جنوبی سوڈان سے بات چیت جاری ہے۔ کل وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا ،فلسطین نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور شرمناک قرار دیا ہے۔

Tags

Khuahar Fatima

Imamia Students Organization Pakistan (Girls Wing), Join us for all the updates. Email: isogirlswing@gmail.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close