امامیہ نیوزاہم خبریںفرنٹ پیج

فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات کی بحالی تک امریکی امن منصوبہ موخر

فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات کی بحالی تک امریکی امن منصوبہ موخر

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل ’2‘ نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت اعلان القدس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات کی خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ جاری کشیدگی ختم ہونے اور مذاکرات کی بحالی تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ منظرعام پر نہیں لانا چاہتی۔

ادھر وائٹ ہاؤس کے ایک سینئیر عہدیدار نے اسرائیلی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن مشن کو آگے بڑھانے کے اپنے اعلان کے پابند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا فلسطینیوں کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے اور ماحول کو ساز گار بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ وائیٹ ہاؤس آنے والے دنوں میں نئےامن پلان کے مسودہ تیار کرنے کاکام جاری رکھے گا۔ اسے مکمل ہونے کے بعد پیش کیا جائے گا۔ امریکی عہدیدار نے کہا کہ ان کا ملک کسی فریق پر اپنا منصوبہ مسلط نہیں کرے گا بلکہ دونوں فریقوں کو مشترکہ مفادات پر مبنی سمجھوتے تک پہنچانے میں ان کی معاونت کرے گا۔

Tags

Khuahar Fatima

Imamia Students Organization Pakistan (Girls Wing), Join us for all the updates. Email: isogirlswing@gmail.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close