امامیہ نیوزاہم خبریںفرنٹ پیج

یمن جنگ، سعودیہ کے مرکز تک پھیل چکی ہے؛ اشپیگل

یمن جنگ، سعودیہ کے مرکز تک پھیل چکی ہے؛ اشپیگل

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک جرمن مجلے نے یمن کے سعودیہ پر میزائل حملے کو سعودیہ کی ناکامی قرار دی ہے۔جرمن مجلے اشپیگل نے لکھا ہے کہ یمن کی جنگ سعودیہ کے مرکز تک پہنچ چکی ہے۔19 دسمبر کو ریاض کے شاہی محل پر یمنی فوج کا حملہ سعودیہ کی یمن میں شکست کی علامت ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد آسمان پر دھواں دیکھا گیا، اور تعجب کی بات یہ ہے کہ حملے کے وقت شاہ سلمان بھی اسی محل میں موجود تھے۔علی عبداللہ صالح کے مرنے کے بعد سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں 136 مظلوم یمنی جان بحق ہو گئے ہیں۔

13 دسمبر کو سعودیہ نے صنعا کے ایک جیل میں 7 بار حملہ کیا جس میں انصار اللہ سے وابستہ منصور ہادی کے حامی قید تھے، ان حملوں کی وجہ سے 45 قیدی قتل ہو گئے ہیں۔

اشپیگل نے لکھا: یمن کا میزائل اس بات کی علامت ہے کہ یمن کی 2 سالہ جنگ کے بعد بھی سعودیہ ناکام رہا ہے، اور یہ بات شاہ سلمان کی توہین ہے کیونکہ انہوں نے اپنی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ جلد اس جنگ میں کامیاب ہو جائینگے، پر اب ان کا دارالحکومت بھی محفوظ نہیں ہے۔

Tags

Khuahar Fatima

Imamia Students Organization Pakistan (Girls Wing), Join us for all the updates. Email: isogirlswing@gmail.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close