امامیہ نیوزاہم خبریںفرنٹ پیج

سہ فریقی اجلاس بیجنگ میں ختم،سی پیک اور افغان امن عمل پر بات چیت

سہ فریقی اجلاس بیجنگ میں ختم،سی پیک اور افغان امن عمل پر بات چیت

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان، چین اور افغان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس بیجنگ میں ختم ہوگیا، جس میں سی پیک اور افغان امن عمل پر بات ہوئی۔منگل کوچین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان چین اور افغانستان کا سہہ فریقی پہلا اجلاس ہوا ،جس میں تینوں ممالک کے وزارئے خارجہ نے شرکت کی،پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کی۔

اجلاس کا ایجنڈا افغان امن عمل اور تینوں ملکوں کے بہتر تعلقات رہےجبکہ خطے میں ترقی،سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی سے متعلق امور بھی زیر بحث رہے۔

اس موقع پر افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے کہا کہ اچھے اور برے طالبان میں کوئی فرق نہیں ،افغانستان دہشتگردی کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے افغانستان اور پاکستان کے تعلقات مزیدبہتر ہوں گے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ سہ افریقی اجلاس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے پاک چین دوستی کو مثالی قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کو اسٹریٹجک پارٹنر کہا۔

Tags

Khuahar Fatima

Imamia Students Organization Pakistan (Girls Wing), Join us for all the updates. Email: isogirlswing@gmail.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close