امامیہ نیوزاہم خبریںفرنٹ پیج

واشنگٹن کی خارجہ پالیسی پر صیہونی لابی کا مکمل کنٹرول ہے؛مائیکل برنز

واشنگٹن کی خارجہ پالیسی پر صیہونی لابی کا مکمل کنٹرول ہے؛مائیکل برنز

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نےکہا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی پر صیہونی لابی اپیک کا مکمل کنٹرول ہے اوروہ اسرائیل کی حمایت کیلئے مشرق وسطیٰ علاقے کی ریاستوں کی حمایت جھٹانے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کرتی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغٖ کےساتھ انٹرویو میں ’’مائیکل برنز ‘‘نے کہاکہ امریکی خارجہ پالیسی پر صیہونی لابی اپیک کا مکمل کنٹرول ہے اوروہ اسرائیل کی حمایت کیلئے مشرق وسطیٰ علاقے کی ریاستوں کی حمایت جھٹانے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کرتی ہے۔

انہوں نے ٹرمپ کے اس بیان کہ امریکہ کی سابقہ حکومتوں نے مشرق وسطیٰ تنازعات پر سات خرب ڈالر ضائع کئے ہیں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سوچ کے باوجود ٹرمپ خود کو صیہونی لابی کے اثر ورسوخ سے آزاد نہیں رکھ سکتے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی پالیسی ساز واشنگٹن میں سرگرم طاقتور صیہونی لابی کے ذریعے اپنے اسرائیلی آقاؤں کے مفادات کے خلاف کسی بھی طرح کا اقدام اُٹھانے سے پرہیز کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صدارتی انتخابی مہم میں صیہونی نواز ٹرمپ کو مالدار یہودیوں کی زبردست حمایت حاصل تھی ۔

انہوں نے کہاکہ جب اسرائیل کے مفادات کامعاملہ ہو اسرائیل سو فیصد اس غاصب رژیم کے پیچھے کھڑا رہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت کیلئے علاقے میں حمایت جھٹانے کیلئے امریکہ علاقائی رجعتی حکومتوں کو عربوں ڈالر کی امداد اوراسلحہ فراہم کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل اورامریکہ کا ہدف علاقے کے ملکوں سے ایران کے تعلقات میں خلل ڈالنا ہے واشنگٹن اورتل ابیب نے بعض علاقائی ملکوں کو اپنی چالوں میں پھنسا کر علاقے کی سیکورٹی اورعلاقائی ملکی اتحاد کو نشانہ بنایا ہے ان ملکوں کی دولت عراق ،شام اوریمن میں جنگوں اور دہشتگردوں کی مالی حمایت میں خرچ ہورہی ہے 2003 ء عراق میں امریکہ ،اسرائیل اورسعودی عرب کی مداخلت اوراسکے بعد شام میں مداخلت سے علاقہ دہشتگردوں کی محٖفوظ پناہ گاہ اور عدم استحکام کا مرکز بن گیا ۔

Tags

Khuahar Fatima

Imamia Students Organization Pakistan (Girls Wing), Join us for all the updates. Email: isogirlswing@gmail.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close