امامیہ نیوزاہم خبریںفرنٹ پیج

بشار الاسد کی شام میں تعمیرنو کے عمل میں تیزی پر تاکید

بشار الاسد کی شام میں تعمیرنو کے عمل میں تیزی پر تاکید

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردی کے مقابلے میں حاصل ہونے والی مسلسل کامیابیاں تعمیرنو کے عمل میں تیزی لانے کے لئے حالات کو بہتر بنائیں گی۔

ذرائع کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے روس کے نائـب وزیراعظم دیمتری روگزین سے، جو ایک سرکاری و اقتصادی وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر دمشق پہنچے ہیں، گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مقابلے میں حاصل ہونے والی کامیابیاں بذات خود شام اور روس کے درمیان تعاون کے لئے وسیع اقتصادی مواقع کی فراہمی کا باعث بنیں گی۔اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے روس اور شام کے تعلقات اور دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں خاص طور سے تیل و گیس، بجلی، پیٹروکیمیکل، نقل و حمل اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے طریقوں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

Tags

Khuahar Fatima

Imamia Students Organization Pakistan (Girls Wing), Join us for all the updates. Email: isogirlswing@gmail.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close