امامیہ نیوزاہم خبریںفرنٹ پیج

مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالخلافہ ہونا چاہیے، چین

مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالخلافہ ہونا چاہیے، چین
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو آزاد ریاست بنانے کی حمایت کرتا ہے جس میں مشرقی یروشلم اس کا دار الخلافہ ہوگا۔چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ کا کہنا ہے کہ یروشلم کے معاملے پر چین اسلامی ممالک کے جذبات کو سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یروشلم کی حالت کے لیے اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کی جانی چاہیے جسے بین الاقوامی اتفاق رائے سے پاس کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے یہ ریمارکس اپنی معمول کی میڈیا بریفنگ میں دیے جس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے مماثلت رکھتے اعلامیے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہ کہنا تھا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کو مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دار الخلافہ تسلیم کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہوں گے جس سے فلسطین کے مسئلے کا دیر پا حل نکالا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ او آئی سی کے رواں ہفتے ہونے والے اجلاس میں مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دار الخلافہ تسلیم کیا جاچکا ہے جبکہ اجلاس کے دوران دیگر ممالک کو بھی ان کی حمایت کرنے کا کہا گیا تھا۔

Tags

Khuahar Fatima

Imamia Students Organization Pakistan (Girls Wing), Join us for all the updates. Email: isogirlswing@gmail.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close