امامیہ نیوزاہم خبریںفرنٹ پیج

ہم جو چاہیں کر سکتے ہیں: نیکی ہیلی

ہم جو چاہیں کر سکتے ہیں: نیکی ہیلی
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ نیکی ہیلی نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کی جگہ کے تعین کے معاملے میں جب چاہے اور جو چاہے کر سکتا ہے۔

ہیلی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو اپنے سفارت خانوں کی جگہ متعین کرنے کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں اور کسی بھی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ یہ کہے کہ امریکہ کا اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنا درست نہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے بیت المقدس کو اسراییلی دارالحکومت قرار دیتے ہوئے اسرائیل میں موجود امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

Tags

Khuahar Fatima

Imamia Students Organization Pakistan (Girls Wing), Join us for all the updates. Email: isogirlswing@gmail.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close