امامیہ نیوزاہم خبریںفرنٹ پیج

روہنگیا مسلمانوں کی رخائن واپسی میں جلد بازی مزید مسائل پید ا کرےگی: اقوام متحدہ

روہنگیا مسلمانوں کی رخائن واپسی میں جلد بازی مزید مسائل پید ا کرےگی: اقوام متحدہ
جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار کی رخائن ریاست میں مکمل استحکام اور امن کے بغیر روہنگیا کی واپسی سے گریز کیا جائے۔ روہنگیا مسلمانوں کی واپسی میں جلد بازی مزید مسائل پیدا کرے گی۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان آدریان ایڈورڈز نے جنیوا میں کہا کہ لوگ رخائن ریاست میں اس وقت تک واپس نہیں جا سکتے، جب تک وہاں پائیدار امن قائم نہیں ہوتا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق نومبر میں قریب 20 ہزار روہنگیا افراد رخائن ریاست سے بنگلہ دیش پہنچے جبکہ رواں ماہ بھی کم از کم 270 روہنگیا مہاجرین پناہ کی غرض سے بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔ رواں برس اگست سے اب تک بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مہاجرین کی مجموعی تعداد اب 6 لاکھ 46 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

Tags

Khuahar Fatima

Imamia Students Organization Pakistan (Girls Wing), Join us for all the updates. Email: isogirlswing@gmail.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close