امامیہ نیوزاہم خبریںفرنٹ پیج

امریکا نے اقوام متحدہ کو اسرائیل کا بدترین دشمن قرار دے دیا

امریکا نے اقوام متحدہ کو اسرائیل کا بدترین دشمن قرار دے دیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک):امریکی سفیر نکی ہیلی نے اقوام متحدہ کو اسرائیل کا بدترین دشمن قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران امریکی سفیرنکی ہیلی نےاقوام متحدہ پرالزامات کی بوچھاڑکردی۔

امریکی سفیر نکی ہیلی نے الزام عائد کیا کہ اقوامِ متحدہ نے فلسطینیوں اوراسرائیلوں کے درمیان امن کے امکانات کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ دنیا کے ان مراکز میں سے ایک ہےجو اسرائیل دشمنی میں پیش پیش رہے ہیں۔

مسز ہیلی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع فیصلے کے اعلان کے بعداقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی مشیربرائےمشرق وسطیٰ ڈیناپاؤل نے استعفی دے دیا،ڈیناپاول اسرائیل فلسطین مذاکرات کی بحالی میں کردار ادا کررہی تھیں۔

Tags

Khuahar Fatima

Imamia Students Organization Pakistan (Girls Wing), Join us for all the updates. Email: isogirlswing@gmail.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close