آرٹیکلامامیہ نیوزفرنٹ پیج

ٹرمپ کے داماد اور بن سلمان میں ہونے والے مذاکرات

ٹرمپ کے داماد اور بن سلمان میں ہونے والے مذاکرات
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) رپورٹ کے مطابق وہ مذاکرات کی تفصیلات کو «رکس ٹلرسن» سے چھپا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ٹلرسن پریشان ہیں۔ٹرمپ کے داماد اور مشیر اعلیٰ «جیریڈ کوشنر» بن سلمان کے ساتھ کی جانے والی «ڈیل آف دی سینچری» (اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیے جانے والے مذاکرات) کی تفصیلات وزارت خارجہ اور امریکی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کو فراہم نہیں کرنا چاہتے۔

رپورٹ کے مطابق وہ مذاکرات کی تفصیلات کو «رکس ٹلرسن» سے چھپا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ٹلرسن پریشان ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق کوشنر امریکی وزیر خارجہ کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں اور امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کو بھی واضح جواب نہیں دے رہے، جس کی وجہ سے مشکل پیدا ہو گئی ہے۔

اس ذرائع کے مطابق بن سلمان اور کوشنر کے درمیان مذاکرات سے علاقائی مسائل میں ناامنی پھیلانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ جس کی تفصیل سے کوئی باخبر نہیں ہے یہاں تک کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ٹرمپ کو بھی ان مذاکرات کی تفصیل کا علم نہ ہو۔

Tags

Khuahar Fatima

Imamia Students Organization Pakistan (Girls Wing), Join us for all the updates. Email: isogirlswing@gmail.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close