امامیہ نیوزاہم خبریںفرنٹ پیج

او آئی سی کی طرف سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ

او آئی سی کی طرف سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک): اسلامی ممالک کی بین الاقوامی تنظیم او آئی سی کے سیکٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد ال اوتھائمین نے کہا ہے کہ او آئی سی کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر مبنی اُن کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔
اُنہوں نے یہ بات آج یوم اقبال کے موقع پر جدہ میں کشمیر پر منعقد ہونے والے سیمنار اور تصاویر کی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس سیمنار اور تصویری نمائش کا اہتمام او آئی سی اور جدہ میں
موجود پاکستانی قونصل خانے نے مشترکہ طور پر او آئی سی سیکرٹیریٹ میں کیا۔

او آئی سی کے سیکٹری جنرل نے بھارتی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ کشمیری عوام کے خلاف طاقت کے استعمال کو ترک کر دے۔

جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ یہ سیمنار اور نمائش 1947 میں جموں اور کشمیر میں بھارت کے ’’غیر قانونی داخلے‘‘ کی یاد میں منعقد کی گئی ہے۔ کشمیری عوام کے نمائیندے سید فیض نقشبندی نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جاری صورت حال کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہشام بن صادق نے اپنی اختتامی تقریر میں کشمیریوں کے حق خود اراد یت کی حمایت پر اوآئی سی اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

Tags

Khuahar Fatima

Imamia Students Organization Pakistan (Girls Wing), Join us for all the updates. Email: isogirlswing@gmail.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close