امامیہ نیوزاہم خبریںفرنٹ پیج

مصر کاایران اورحزب اللہ کے خلاف سعودی اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

مصر کاایران اورحزب اللہ کے خلاف سعودی اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کی حکومت نے ایران اورحزب اللہ لبنان کے خلاف سعودی اتحاد کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے ۔ مصری صدرعبد الفتاح السیسی نے حزب اللہ اور ایران کے خلاف ہر قسم کے سعودی عرب کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کو گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہیے، مصر حزب اللہ لبنان اور ایران کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا۔
ذرائعکے مطابق مصرکے صدرعبد الفتاح السیسی نے حزب اللہ اور ایران کے خلاف ہر قسم کے سعودی عرب کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کو گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہیے مصر حزب اللہ لبنان اور ایران کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا۔
اخبار ی نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مصری صدر نے کہا کہ مصر حزب اللہ لبنان اور ایران کے خلاف جنگ اور فوجی اقدام کے خلاف ہے۔ عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر کے پاس جنگ کے بہت سے تلخ تجربات موجود ہیں اسی وجہ سے مصر جنگ کے خلاف ہے البتہ وہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کی سلامتی کو مصر کی سلامتی سجھتے ہیں۔

Tags

Khuahar Fatima

Imamia Students Organization Pakistan (Girls Wing), Join us for all the updates. Email: isogirlswing@gmail.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close