امامیہ نیوزاہم خبریںفرنٹ پیج

یمن کو بدترین قحط کا سامنا ہے،سعودی اتحاد ناکہ بندی ختم کرے،اقوام متحدہ

یمن کو بدترین قحط کا سامنا ہے،سعودی اتحاد ناکہ بندی ختم کرے،اقوام متحدہ
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے ایک سینئیر اہلکار نے سعودی اتحاد سے یمن کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یمن کو بدترین قحط کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق انڈر سیکریٹری جنرل مارک لوکاک نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف اتحاد پر زور دیا کہ وہ یمن کی ناکہ بندی ختم کرے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو یمن کے بارے میں بریفنگ دینے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مارک لوکاک کا کہنا تھا کہ انھوں نے کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ ‘جب تک یمن کی ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی وہاں قحط ختم نہیں ہو گا۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ دنیا میں گذشتہ کئی دہائیوں میں سب سے بڑا قحط ہو گا جو ہزاروں لاکھوں افراد کو متاثر کرے گا۔ رواں ہفتے کے آغاز میں اقوام متحدہ اور ریڈ کراس نے یمن کی صورتِ حال کو ‘تباہ کن’دیا تھا۔۔ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اس کی روکی جانے والی امداد میں ملیریا سے بچاؤ کی گولیاں بھی شامل تھیں جس سے نو لاکھ افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں جبکہ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ70 لاکھ یمنی شہریوں کو قحط کا سامنا ہے۔

Tags

Khuahar Fatima

Imamia Students Organization Pakistan (Girls Wing), Join us for all the updates. Email: isogirlswing@gmail.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close