امامیہ نیوزفرنٹ پیج

صدر نے جسٹس ثاقب نثار کو چیف جسٹس سپریم کورٹ مقرر کر دیا

صدر نے جسٹس ثاقب نثار کو چیف جسٹس سپریم کورٹ مقرر کر دیا

صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس ثاقب نثار کو سپریم کورٹ کا اگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ، صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس ثاقب نثار کو سپریم کورٹ کا اگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی 31دسمبر کو ریٹائرہو جائیں گے اور ان کی جگہ جسٹس ثاقب نثار یہ عہدہ سنبھال لیں گے۔

وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔

وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق جسٹس ثاقب نثار 31 دسمبر سے چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس ثاقب نثار کے نام کی چیف جسٹس کے عہدے کے لیے منظوری دے دی جس کا اطلاق 31 دسمبر 2016 سے ہوگا۔

جسٹس ثاقب نثار 18 جنوری 1954 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے اپنی قانون کے ڈگری حاصل کی۔

Khuahar Fatima

Imamia Students Organization Pakistan (Girls Wing), Join us for all the updates. Email: isogirlswing@gmail.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close