امامیہ نیوزفرنٹ پیج

عراق کی عوامی رضاکار تنظیم “حشد الشعبی” کو قانونی حیثیت دینے کا بل منظور

عراق کی عوامی رضاکار تنظیم “حشد الشعبی” کو قانونی حیثیت دینے کا بل منظور

عراقی پارلیمنٹ نے عوامی رضاکار فورس “حشد الشعبی” کو ملک کی قانونی تنظیم کی حیثیت دینے سے متعلق بل کی منظوری دیدی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عوامی رضاکار فورس “حشد الشعبی” پارلیمنٹ کی جانب سے بل منظور کرنے سے ایک قانونی تنظیم میں تبدیل ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ سید عمار حکیم اور قومی اتحاد کے سربراہ نے بل کا خیرمقدم کرتے ہوئے حشد الشعبی کی قانونی حیثیت کو ملکی استحکام اور مفاد کے لئے ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

Tags

Khuahar Fatima

Imamia Students Organization Pakistan (Girls Wing), Join us for all the updates. Email: isogirlswing@gmail.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close